اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار میں شیعہ مسافروں کے قتل عام کے خلاف احتجاجی دھرنا: 10 نکاتی مطالبات پیش

"شیعہ جماعتوں نے گورنر سندھ سے مطالبات پیش کیے، پاراچنار کے حالات پر تشویش کا اظہار"

شیعیت نیوز: ضلع کرم کے علاقے اوچت (بگن) میں پاراچنار کے مسافر کانوائے کی بسوں پر مسلح تکفیری دہشتگردوں کے حملے میں شیعہ مسافروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف شیعہ جماعتوں نے گورنر ہاؤس کراچی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔ شرکاء دھرنا کے سامنے پیش کیے گئے 10 نکاتی مطالبات احتجاجی دھرنے کے اختتام پر نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو تحریری صورت میں پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

شیعہ جماعتوں کے مطالبات درج ذیل ہیں:

  1. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو نااہلی کے سبب فوری عہدے سے برطرف کیا جائے۔
  2. سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس لے کر جوڈیشل انکوائری اور اس واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف وائٹ پیپر جاری کیا جائے۔
  3. پاراچنار ایئرپورٹ کو غیر محفوظ سڑک کے سبب فوری فعال کیا جائے۔
  4. پی آئی اے اور ایئر فورس کے C-130 طیارے سے پاراچنار اور پشاور کے درمیان فری شٹل سروس کا آغاز کیا جائے۔
  5. پاراچنار اور اطراف سے افواج پاکستان، رینجرز اور ایف سی کی پلاٹون کے ساتھ سیکیورٹی کے لیے مقامی کرم ملیشیا کو تعینات کیا جائے۔
  6. پاراچنار واقعہ میں ملوث بگن، چار خیل اور مندوری گاؤں کے تمام شرپسندوں کے خلاف بھرپور گرینڈ آپریشن کیا جائے۔
  7. پاراچنار حملے میں ملوث مقامی اور افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
  8. کانوائے کی سیکیورٹی میں ناکامی اور دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی نہ کرنے پر متعلقہ اداروں کے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
  9. تری منگل اسکول کے اساتذہ کے قاتل تاحال آزاد ہیں، ان کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔
  10. پشاور تا پاراچنار روڈ کو محفوظ بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button