کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے فورتھ شیڈول کی خلاف ورزی کرنے کے مقدمے میں سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
پولیس نے دہشتگرد جہادی تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد مولانا اورنگزیب فاروقی کو مفرور قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں شیعہ نسل کشی: شاندانہ گلزار کا اہم بیان
عدالت نے مفرور تکفیری اورنگزیب فاروقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ مفرور اورنگزیب فاروقی کو گرفتار کرکے 25 نومبر تک عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔
پولیس کے مطابق سپاہ صحابہ کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل تھا۔ فورتھ شیڈول میں نام شامل ہونے کے باوجود مفرور تکفیری اورنگزیب فاروقی اطلاع دیے بغیر شہر سے باہر نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے تھا۔ اورنگزیب فاروقی کے اس عمل کے بعد کراچی کے شاہ لطیف تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔







