اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار میں مسلسل شیعہ سنی عوام کے قاتل ہاتھ تلاش کرنا ہوگے، متحدہ علماء محاذ

ایک بیان میں جید علماء مشائخ نے کہا کہ پاراچنار کرم ایجنسی میں مسلسل شیعہ و سنی عوام کا مشترکہ قاتل ہاتھ تلاش کرنا ہوگا

شیعیت نیوز : متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے غیر سیاسی اعتدال پسند صلح جو جید علماء مشائخ نے سانحہ پاراچنار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دشمن دہشت گردوں نے پاراچنار میں کربلا میں یزیدی مظالم کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

ناگہانی قتل ناحق خواہ کسی کا بھی ہو ناقابل معافی سنگین جرم و دہشت گردی ہے اور قاتل و دہشت گرد کو بلاامتیاز رنگ و مسلک اس کے جرم کی سزا ضرور ملنی چاہیئے۔

انسانی جانوں سے کھیلنے والے مسلمان تو کجا انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں۔

دہشت گردوں نے ضلع کرم پاراچنار میں گھات لگا کر خودکار ہتھیاروں سے 27 خواتین 17 نو عمر بچوں سمیت 6 ماہ کے معصوم بچے کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا۔

پاراچنار کرم ایجنسی میں مسلسل شیعہ و سنی عوام کا مشترکہ قاتل ہاتھ تلاش کرنا ہوگا، استعمار کے خلاف وحدت ضروری ہے۔

سانحہ پاراچنار حکومت کیلئے کھلا چیلنج اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں شہداء کربلا کی یاد میں اور شہداء پاراچنار کی حمایت میں ماتمی جلوس

پاراچنار میں مستقل پائیدار قیام امن کیلئے وفاقی حکومت بلاامتیاز رنگ و مسلک دہشتگردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزائیں دے اور قیام امن کو یقینی بنائے۔

اسلام و پاکستان کے دشمن استعمار کے ایجنٹ و آلہ کار شیعہ سنی کے نام پر فرقہ واریت، دہشت گردی، مذہبی منافرت کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔

متحدہ علماء محاذ پاکستان پاراچنار کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے۔

پاراچنار کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی، ناانصافی کے خلاف اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔

متحدہ علماء محاذ کا وفد امن و اتحاد کے قیام، شہداء کے لواحقین سے تعزیت کیلئے پاراچنار کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button