اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار کے فسادات پورے پاکستان کے لیے خطرہ ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ راجہ ناصر کا خطاب، پاراچنار کے مظلوموں کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم، حکومت کو فوری اقدامات کا مطالبہ

شیعیت نیوز: قم کی قدیمی درسگاہ مدرسہ حجتیہ میں علماء و طلاب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مقاومت کی کشتی کا ناخدا رہبر معظم انقلاب ہیں، جو ان سے آگے جانے یا پیچھے رہنے کی کوشش کرے، ہلاک ہوگا۔ تمام مشکلات کا حل ولی فقیہ کے پاس ہے۔ ایک بصیرت مند اور عظیم رہبر کے ہوتے ہوئے شکست ناممکن ہے۔ جو بھی اللہ کی اطاعت اور کامیابی چاہتا ہے، اسے رہبر معظم انقلاب کی پیروی کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں دہشت گردی: مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے، آیت اللہ سیستانی کا پیغام

انہوں نے حزب اللہ کے سابق سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خداوند متعال کے نزدیک سرخرو ہوگئے۔ ہم نے شیعہ سنی عوام کے لئے ایسے نفس ذکیہ کو قربان کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاراچنار پاکستان کے شیعوں کا دل ہے اور لوگوں کو پاراچنار سے عشق ہے۔ ہم پاراچنار کے مظلوموں کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاراچنار میں فساد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اگر ایسا ہوا تو اس کے اثرات پورے پاکستان پر مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ہم بے تعلق رہے۔ آج اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت اور وزیر اعلیٰ سے بات کر کے فتنے کو روکنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ہم نے پارلیمنٹ اور سینیٹ میں بھی مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس دور میں ہم جی رہے ہیں، وہ فتنوں کا دور ہے۔ اگر امن چاہتے ہیں تو طاقتور بننا ہوگا۔ مقلدین امام خمینی (رہ) کے لئے خاص طور پر طاقتور بننا ضروری ہے۔ دشمن کی اسٹریٹجی کو سمجھ کر اپنے زمانے کی شناخت کرنا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button