اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پارہ چنار: لشکر جھنگوی کے حملے میں 20 شیعہ مومنین شہید، 32 زخمی

فرقہ وارانہ دہشت گردی کا تسلسل: پارہ چنار کے شیعہ مومنین ایک اور خونی حملے کا شکار

شیعیت نیوز : پارہ چنار کرم ایجنسی کے علاقے پارہ چنار میں کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے حملے میں 20 شیعہ مومنین شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔ شہداء میں خواتین، بچے، بوڑھے اور جوان شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شیعہ کانوائے پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ کانوائے میں شامل گاڑیوں کو گھیرا گیا اور حملہ آوروں نے نہ صرف کانوائے کو نشانہ بنایا بلکہ مالِ غنیمت لوٹنے اور اس عمل کو جہاد قرار دینے کا اعلان بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان، منفی نتائج نکلنا شروع ہو گئے

پارہ چنار کی مظلوم شیعہ برادری پہلے ہی فرقہ وارانہ دہشت گردی کے عذاب سے دوچار ہے۔ اس حملے نے ان کے خوف اور عدم تحفظ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ لشکر جھنگوی کے اس وحشیانہ اقدام نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button