تزکیہ نفس سے ہر خاتون آئندہ نسل کی بہترین تربیت کر سکتی ہے، رہبر انقلاب اسلامی
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات کی

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے خواتین کے اعلیٰ دینی تعلیمی مرکز جامعۃ الزہراء کی چنندہ معلمات اور طالبات سے ملاقات کی۔
انھوں نے کہا کہ اعلیٰ دینی تعلیمی مراکز کو معاشی، حکومتی اور گھرانے سے متعلق امور سمیت معاشرے کے اہم مسائل کے سلسلے میں رائے اور نظریے کا حامل ہونا چاہیے۔
انھوں نے اسلامی تمدن کی جانب بڑھنے کے لئے عوام کے درمیان حقیقی دینی تعلیمات و معارف کے فروغ اور اس ضرورت کی طرف توجہ کو ضروری قرار دیا۔
اگر تبدیلی کی عنان عقلمند اور دیندار لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو سماج اور انسانیت کو پیشرفت حاصل ہوتی ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو تبدیلی گمراہی اور زوال کی طرف بڑھنے لگتی ہے جیسا کہ آج مغربی معاشرے میں، عقلی برائياں، اچھائيوں میں تبدیل ہو گئي ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : رکن مجلس خبرگان نے صیہونی مظالم پر خاموشی حرام قرار دے دی
رہبر انقلاب اسلامی نے میڈیا اور عالمی نشستوں میں دینی معارف کی گہری معلومات رکھنے والی خواتین کی موجودگي کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے معاشرے میں بڑی تعداد میں فاضل خواتین موجود ہیں۔
انہیں خواتین اور گھرانے سے متعلق مسائل بیان کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
اسی طرح انھیں بڑی عالمی اور اسلامی نشستوں میں آیات و روایات اور نہج البلاغہ کے حوالے سے اعلیٰ دینی مسائل کو بیان کرنا چاہیے۔
یہ کام ملک کی پیشرفت اور امت مسلمہ کی تشکیل میں بھی مؤثر واقع ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ اپنے نفس کو سنوار چکی خاتون، آئندہ نسل کی بہترین تربیت کر سکتی ہے اور اسے پوری طرح بدل سکتی ہے۔