اہم ترین خبریںعراق
عراقی مقاومت اسلامی کا صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملہ
غزہ اور لبنان پر جارحیت کے جواب میں ایلات بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا

شیعیت نیوز: مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر ڈرون حملے کیے ہیں۔
تنظیم نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں صہیونی بندرگاہ ایلات کے جنوب میں موجود تنصیبات کو ڈرون حملے کے ذریعے کامیابی کے ساتھ ہدف بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیلی دھمکیوں کا مؤثر جواب دے گا، ترجمان وزارت خارجہ
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایلات بندرگاہ کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا مقصد خطے میں صہیونی جارحیت کا جواب دینا تھا۔
غزہ پر صہیونی حکومت کے مسلسل حملوں کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے صہیونی فوجی اور اقتصادی تنصیبات پر حملوں کا اعلان کیا ہے۔ ان حملوں کا دائرہ عراق، لبنان، اور یمن تک پھیل چکا ہے، جہاں سے مسلسل صہیونی اہداف پر حملے کیے جا رہے ہیں۔