حزب اللہ اور حماس کا بڑا حملہ، صیہونی کمانڈر سمیت متعدد فوجی ہلاک
شیعیت نیوز : ایک اسرائیلی فوجی بیت لاہیا میں حماس کے کارکن کی اسنیپ فائرنگ سے مارا گیا۔
اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ حزب اللہ سے جھڑپوں میں سارجنٹ فرسٹ کلاس ایڈن کینان، پلاٹون کمانڈر کیپٹن یوگیو پازی اور اسٹاف سارجنٹ نوام ایتان مارے گئے۔
کیفیر بریگیڈ کی نہشون بٹالین سے تعلق رکھنے والے ان فوجیوں کی عمریں 21 اور 22 سال تھیں۔
زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجی کی حالت نازک ہے۔
حماس سے زمینی لڑائی میں اب تک اسرائیل کے 378 فوجی مارے جاچکے ہیں جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کی لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 798 ہوچکی ہے۔
سارجنٹ یوگیو پازی سابق چیف آف اسٹاف اور سابق جنگی کابینہ کے مبصر وزیر گاڈی آئزنکوٹ کا بھتیجا تھا۔
آئزنکوٹ کا بیٹا سارجنٹ میئر ایسنکوٹ گزشتہ برس دسمبر کے اوائل میں غزہ میں مارا گیا تھا ایک دن بعد 19 سالہ ماور کوہن آئزنکوٹ بھی مارا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر انقلاب اسلامی کی ناساز طبیعت کے متعلق خبریں محض افواہیں
حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل پر ایک بار پھر راکٹوں اور میزائلوں کی بارش کردی۔ ان کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
لبنان میں حزب اللہ کے ارکان سے دوبدو لڑائی میں ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔
جبکہ حزب اللہ کا داغا ہوا راکٹ حیفہ کی عبادت گاہ سے ٹکرانے پر 5 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ہاتھوں 21 سالہ فوجی اوری نسانووچ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اوری نسانووچ مقبوضہ بیت المقدس کا رہائشی تھا اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف سرگرم گولانی بریگیڈ سے وابستہ تھا۔
ستمبر کے آخر سے اب تک جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے دوبدو لڑائی میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 44 ہوچکی ہے۔







