رہبر انقلاب اسلامی کی ناساز طبیعت کے متعلق خبریں محض افواہیں

18 نومبر, 2024 19:27

شیعیت نیوز : رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت صیہونیوں اور امریکیوں کے گلے کی ہڈی بنی ہوئی ہے۔

عالم اسلام کے پرچم کو مضبوطی سے تھامے آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے کروڑوں لوگوں کی دلی وابستگی ہے۔

ان کی مدبرانہ قیادت مظلوموں کے لئے ظلمت کے دور میں خدا کی جانب سے ایک سہارا ہے۔

مگر مکر و فریب کے عادی دشمن ہر چند روز بعد رہبر انقلاب اسلامی کے متعلق کوئی نا کوئی جھوٹی افواہ بھیلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں بچوں کا اغوا پولیس کی نااہلی ہے،علامہ علی حسنین حسینی

ان کی یہ حرکتیں مسلمانوں اور خاص طور پر فلسطینیوں اور لبنانیوں کے حوصلے پست کرنے کی ایک سازش ہوتی ہیں۔

آج کل بھی پاکستان میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی ناساز طبیعت کے متعلق خبریں گردش میں ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی خدا کے فضل و کرم سے بالکل خیریت سے ہیں، گردش کرتی افواہوں پر ہرگز کان مت دھریں۔

 

5:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top