اہم ترین خبریںعراقمقبوضہ فلسطین
عراقی تحریک استقامت کا صیہونی فوجی اہداف پر ڈرون حملہ: جارحیت کے جواب میں حملوں کی شدت
لبنان اور فلسطین کے عوام کی حمایت میں عراق کی تحریک استقامت کا اہم اقدام، صیہونی جارحیت کا تیز جواب

شیعیت نیوز: عراق کی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے جواب اور لبنان و فلسطین کے عوام کی حمایت میں آج ام الرشراش میں ایک اہم صیہونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کا اہم ٹھکانوں پر حملہ 150 راکٹ فائر، دہشتگرد صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں بھگدڑ
عراقی مجاہدین نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ام الرشراش میں ایک بار پھر اہم صیہونی فوجی ہدف کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ عراق کی تحریک استقامت نے تاکید کی ہے کہ غزہ اور لبنان کے عام شہریوں، خاص طور سے بچوں اور عورتوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کے جواب میں صیہونی اہداف پر نہ صرف یہ کہ اس قسم کے حملے جاری رہیں گے بلکہ حملے تیز بھی کر دیے جائیں گے۔