رہبر معظم ہر حال میں انسانی حقوق کی پاسداری کرتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قم میں شہداء مقاومت تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔
حق اور باطل کے درمیان جنگ ابتداء تاریخ سے جاری ہے۔
آج یہ جنگ عروج پر ہے۔
رہبر معظم جنگ اور امن ہر حال میں انسانی حقوق اور اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں۔
رہبر معظم جیسا قائد پوری دنیا میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حساس حالت میں ہمیں رہبر معظم کی پیروی کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : روڈ ایکسیڈنٹ میں مرکزی رہنما ایم ڈبلیو ایم علامہ محمد اقبال بہشتی شدید زخمی
ان سے آگے بڑھنے والا یا پیچھے رہنے والا اس جنگ میں ہار جاتا ہے۔
اس وقت دنیا میں طاقت کا توازن بدل رہا ہے۔
مغرب سے مشرق کی طرف پاور شفٹ ہو رہا ہے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکہ دنیا کا واحد سپر پاور بن گیا تھا لیکن آج امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی طاقت کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔
اس وقت دنیا میں کئی طرح کی جنگیں چل رہی ہیں۔ روایتی جنگ کے علاوہ نفسیاتی جنگ، ہائبرڈ جنگ، سائبر جنگ، اور شناختی جنگ بھی ہو رہی ہے جو کہ سب سے خطرناک جنگ ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں کے دوران غزہ اور لبنان میں صرف صہیونی حکومت ہی نہیں بلکہ امریکہ اور یورپ بھی شکست کھا چکے ہیں اور ان کی نام نہاد تہذیب اور انسانی حقوق کے دعوے کھوکھلا ثابت ہوچکے ہیں۔







