کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر:پیام ولایت فاؤنڈیشن کے رہنماسید محمد ابو ہاشم کو کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شیعہ شناخت پر قتل کردیا
شیعیت نیوز:رات گئے کراچ کے علاقے ایف بی ایریا میں فائرنگ کے واقعہ میں اہم شیعہ رہنما کو شہید کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق سمن آباد تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی امام بارگاہ کے قریب بدھ کی شب ہوٹل پر موٹرسائیکل سوار تین ملزمان اندھا دھند فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔
فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال میں مقتول کی شناخت 40 سالہ سید ابوحیدر رضا جبکہ زخمی کی شناخت 50 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی،ابتدائی طور پر زخمی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ راہگیر ہے۔
پولیس کے مطابق کے مطابق ملزمان نے لوٹ مار نہیں کی ہے اور واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے ،اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔
فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 52 سالہ سید محمد ابو ہاشم ولد سید محمد جعفر کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھئیے: شیعہ کلنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،پھالیہ میں شیعہ عزادار اسد عمران نقوی شہید
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی ۔
تینوں ملزمان کو موقع پر عوام نے پکڑ لیا ۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ زیرِ حراست تینوں افراد نے یہ قتل کیا ہے۔
پولیس نے جائے وقوع سے گولیوں کے خول برآمد کر لیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تلاش کی جا رہی ہے۔
ملزمان سے تفتشی حکام تحقیقات کررہے ہیں ۔واقعہ میں رضوان نامی راہگیر بھی زخمی ہوا تھا ۔
شییعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں پیام ولایت فاؤنڈیشن پاکستان کے رکن برادر وقار کے بڑے بھائی ابو ہاشم کو شہید کیا ہے ۔
شہید کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کر دی گئی ہے، جہاں اہل خانہ اور عقیدت مند غم و اندوہ کے عالم میں موجود ہیں۔
ملت تشیع پاکستان کے قائدین نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخر کب تک یہ قتل و غارت گری جاری رہے گی؟ کالعدم سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی جیسے دہشت گرد گروہ مسلسل شیعہ مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، مگر حکومت اور سیکیورٹی ادارے ان کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔
حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو چاہیے کہ ملک کے امن کو بحال رکھنے کی خاطر ان دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔







