ایران میں لبنان اور فلسطین کی مقاومت کے لیے چندہ مہم عروج پر، رہبر معظم کی تسبیح ایک ارب تومان میں فروخت
شیعیت نیوز: لبنان اور فلسطین کی مقاومت کے لیے ایران کے مختلف صوبوں میں چندہ مہم عروج پر ہے۔
اس مہم میں صہیونی بربریت کا شکار عوام کے لیے زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کی طرف سے جنگی کشتیوں پر شدید حملے ہورہے ہیں، امریکہ کا اعتراف
تہران میں مخیر حضرات کے اجتماع میں رہبر معظم کی تسبیح کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
تسبیح کی قیمت ایک ارب تومان لگائی گئی، اور موصول ہونے والی قیمت مقاومت کے لیے عطیہ کی گئی۔







