آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام شہید علی ناصر صفوی کی 24ویں برسی 23 نومبر کو شہید کے مزار پر بھوانہ میں ہوگی
شیعیت نیوز:امریکی استعمار کے زرخرید نوکروں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے قریبی ساتھی شہید علی ناصر صفوی اور ان کے ساتھ شہید ہونیوالی ان کی اہلیہ کی 24 برسی کی تقریب 23 نومبر کو منعقد ہوگی۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِاہتمام شہید علی ناصر صفوی کی برسی کی تقریب شہید کے مزار پر منعقد ہوگی۔
یہ بھی پڑھئیے: شہید علی ناصر صفوی، غیرت و حمیت کا پیکر
آئی ایس او پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی برسی کی تقریب میں امامیہ اسکاوٹس سلامی دینگے۔
خانوادہ شہید، آئی ایس او کے کارکنان، مسئولین، محبین اور مومنین شرکت کرینگے۔
بھوانہ ضلع چنیوٹ میں شہید کے مزار پر سالانہ تقریب صبح 11 بجے شروع ہوگی۔







