وزارت مذہبی امور کا پی ٹی اے کو انٹرنیٹ سے گستاخانہ مواد ہٹانے کیلئے خط

12 نومبر, 2024 18:23

شیعیت نیوز : وزارت مذہبی امور نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو آن لائن پلیٹ فارمز سے گستاخانہ اور پورنوگرافی مواد ہٹانے کیلئے خط لکھ دیا۔

لکھے گئے خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گستاخانہ مواد کی بدستور آن لائن پلیٹ فارم پر موجودگی تشویش ناک ہے۔

سپریم کورٹ نے پی ٹی اے کو ایسے مواد ہٹانے کیلئے پہلے سے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ناصبی اہلسنت مفتی عبدالواحد قریشی کی حدیث رسولﷺ اور مولا علیؑ کی گستاخی

خط میں کہا گیا کہ پی ٹی اے تمام ذرائع استعمال کرکے غیر اخلاقی مواد فوری ہٹانے کیلئے اقدامات کرے۔

پورنوگرافی اور گستاخانہ مواد کی آن لائن دستیابی معاشرے میں اخلاقی اقدار کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی اے پورنوگرافی، گستاخانہ و دیگر غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کیلئے فوری کارروائی کرے۔

 

1:11 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔