ناصبی اہلسنت مفتی عبدالواحد قریشی کی حدیث رسولﷺ اور مولا علیؑ کی گستاخی
ناصبی اہلسنت مفتی عبدالواحد قریشی کا ایام فاطمیہ کی مناسبت سے ایک بیان سامنے آیا کہ مولا علی کی تلوار ذوالفقار کے بارے میں رسول کی احادیث ہیں، اگر سیدہ پر دروازہ گرا تھا تو تب وہ تلوار کہاں تھی؟

شیعیت نیوز : ناصبی اہلسنت مفتی عبدالواحد قریشی اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے زیربحث رہتا ہے۔
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے اس نے مولا علیؑ کی گستاخی اور کہا کہ اگر مولا علیؑ کی تلوار واقعی اتنے کمالات کی محور تھی تو جب سیدہؑ پر دروازہ گرا تب وہ تلوار کہاں تھی؟
اس نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حدیث ہے "لا فتیٰ الا علی لا سیف الا ذوالفقار ” اور کہا کہ جب دروازہ گرا تو وہ تلوار کہاں رکھی ہوئی تھی۔
اس نے بار بار اس طرف اشارہ کیا کہ مولا علیؑ نے وہ تلوار کہاں رکھی ہوئی تھی؟
یہ بھی پڑھیں : تاریخ شہید حسن نصراللہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، علامہ علی حسنین حسینی
حدیث رسولﷺ کی بھی بے حرمتی کی اور کہتا رہا کہ اگر واقعی یہ حدیث ہے تو اتنے مظالم کے وقت وہ تلوار کہاں تھی؟
اس کا توہین آمیز لہجہ اور اس طرح کے بیانات ملک کے امن و امان کے خلاف کھلواڑ ہیں۔
پوری ملت جعفریہ اس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروا رہی ہے اور حکومت اور امن نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اسے فلفور گرفتار کیا جائے۔