علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آئیڈیل شیعہ رہنما ہیں، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
جب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بیانات اور اقدامات کو دیکھتا ہوں، تو رشک محسوس ہوتا ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی کا خطاب

شیعیت نیوز: اسلام آباد میں سید حسن نصراللہ کے چہلم کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ایک خصوصی مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس میں پاکستان کے مختلف علماء اور ذاکرین کو خطاب کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی بھی شامل تھے۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے اپنے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا:
جب میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بیانات اور اقدامات کو دیکھتا ہوں، تو رشک محسوس ہوتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: ظالم کا ساتھ دینے والا اور مظلوم کو تنہا چھوڑنے والا کبھی شیعہ نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سید حسن نصراللہ کے نقش قدم پر چلیں گے اور قدس کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: ذاکر وسیم عباس بلوچ
اس موقع پر علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور سید حسن نصراللہ کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا یہ خطاب امتِ مسلمہ کی یکجہتی اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی حمایت میں تھا۔