سید حسن نصراللہ کے نقش قدم پر چلیں گے اور قدس کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے: ذاکر وسیم عباس بلوچ
شیعیت نیوز: اسلام آباد – سید حسن نصراللہ کے چہلم کے موقع پر منعقدہ مجلس میں ذاکر اہلبیت وسیم عباس بلوچ نے شہدائے قدس کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان عظیم شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں نے ملت کے حوصلے کو بلند کیا ہے اور ان کی یاد نے آزادی کی تحریک کو ایک نئی زندگی بخشی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ توکل خدا اور اس کی نصرت پر بھروسہ کرتی ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
وسیم عباس بلوچ نے شہداء کی پیروی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنا کر ہم اپنے شہداء کے نقش قدم پر چلیں گے اور قدس کی آزادی کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہداء اسلام کی سربلندی اور مظلوموں کے حقوق کے لیے دی گئی لازوال قربانیاں ہیں، اور ہمیں اپنی ملت کو بیدار رکھنے کے لیے ان کے نقش قدم پر چلتے رہنا ہوگا۔







