ملعون ہشام الٰہی ظہیر کی یزید کی وکالت پر عوام میں شدید غم و غصہ، قانونی کارروائی کا مطالبہ
"ہشام الٰہی ظہیر کا یزید بن معاویہ کے دفاع میں بیان، عوام اور علماء کی شدید مذمت"

شیعیت نیوز: ایک حالیہ وائرل ویڈیو میں ہشام الٰہی ظہیر نے یزید بن معاویہ کی حمایت کرتے ہوئے امام حسین علیہ السلام کی شہادت میں یزید کے کردار کا انکار کیا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
پروگرام کے دوران، میزبان نے یزید کے بیٹے معاویہ بن یزید کی مشہور روایت کا حوالہ دیا، جس میں انہوں نے اپنے والد یزید کے جرائم کا اعتراف کرتے ہوئے خلافت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ ہشام الٰہی ظہیر نے اس روایت کو ضعیف قرار دے کر تاریخی حقائق کو جھٹلانے کی کوشش کی۔
تاریخی مراجع اور محققین کا متفقہ فیصلہ ہے کہ یزید ملعون ہی امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ ہشام الٰہی ظہیر کا یہ بیان اہل بیت رسول ﷺ کے چاہنے والوں کے جذبات کو مجروح کر رہا ہے اور عوامی اشتعال کا سبب بن رہا ہے۔
عوام اور علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہشام الٰہی ظہیر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ ان کے مطابق، اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ہیں اور ملک میں امن و امان کو متاثر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کا دہشتگرد گستاخ ملزم احسن باکسر افغانستان فرار، وکیل کو قتل کی دھمکیاں
سوشل میڈیا پر ہشام الٰہی ظہیر کے بیان کی شدید مذمت کی جا رہی ہے، اور عوام نے واضح کیا ہے کہ ایسی شخصیت کا دفاع ناقابل قبول ہے جس کی تاریخ میں ظلم و بربریت کی داستانیں رقم ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیں اور اس کے سدباب کے لیے اقدامات کریں۔ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے اشتعال انگیز بیانات پر قابو پانا ضروری ہے۔