اہم ترین خبریںیمن

یمن کی مسلح افواج کا منفرد آپریشن، صیہونی بیس سوریک اڈے پر حملہ

یمنی فورسز نے فلسطین 2 سپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی فوجی اڈے پر کامیاب کارروائی کی

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ملک کی فوج مقبوضہ فلسطین کے جنوب مشرقی یافا میں سوریک اڈے کے خلاف ایک منفرد آپریشن کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فوجی آپریشن مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا، اور صہیونی فوجی اڈے کے خلاف آپریشن کے فوراً بعد قریبی علاقوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔

یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فورسز نے فلسطین 2 سپرسونک بیلسٹک میزائل کا استعمال کرتے ہوئے غاصب رجیم کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور ایران کا بینکنگ نظام فعال، مقامی کرنسیوں میں ادائیگی کی سہولت کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام فلسطینی اور لبنانی ممالک کی حمایت میں صہیونی حکومت کے خلاف یمنی مسلح افواج کی جنگ کے پانچویں مرحلے کے طور پر کیا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یمن کی یہ کارروائیاں صہیونی حکومت کے فلسطین اور لبنان پر جارحیت کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button