حزب اللہ توکل خدا اور اس کی نصرت پر بھروسہ کرتی ہے، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی
شیعیت نیوز: اسلام آباد میں منعقدہ مجلس چہلم شہید حسن نصر اللہ و شہدائے قدس کے موقع پر معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی شکست کی حکمت یہی ہے کہ اس کی طاقت کو تسلیم نہ کیا جائے اور اس کے سامنے سر تسلیم خم نہ کیا جائے۔ انہوں نے قرآن کریم کے واقعۂ اصحاب فیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے گھر کعبہ کی حفاظت کے لیے طاقتور لشکر نہیں بلکہ ابابیل کا لشکر بھیجا، جو اللہ کی نصرت کے سائے میں دشمن کو ناکام بنا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام نشتر پارک کراچی میں شہید سید حسن نصراللہ کی تقریب چہلم
علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا کہ حزب اللہ بھی اسی فلسفے پر عمل پیرا ہے اور اپنے وسائل کے بجائے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے اس کی نصرت پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیوں نے عالم اسلام میں بیداری اور شعور کی ایک نئی لہر پیدا کی ہے۔ حزب اللہ، دین کی حفاظت اور اسلام کے دشمنوں کے خلاف ثابت قدمی سے ڈٹ کر کھڑی ہے، جس سے دشمن کو شکست اور پسپائی کا سامنا ہے۔







