معروف نعت خواں شہباز قمر فریدی کی خاتون کے ساتھ زیادتی، مقدمہ درج کرلیا گیا
معروف اہلسنت نعت خواں شہباز قمر فریدی کی چند دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر ملتان میں خاتون کے ساتھ زیادتی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

شیعیت نیوز : معروف اہلسنت نعت خواں شہباز قمر فریدی کی خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ ملتان میں پیش آیا۔
خاتون نے بتایا کہ وہ ایک کرایے کے فلیٹ میں رہتی ہے جہاں کے مالک نے اسے فوری گھر خالی کرنے کا کہا۔
کچھ مہلت دینے کی منت سماجت کے بعد اس نے کہا کہ فلیٹ بیچ دیا ہے، نئے مالک مکان کے پاس جا کر بات کرتے ہیں۔
مالک مکان خاتون کو گاڑی میں پک کرکے لبرٹی ہومز پہنچے، جہاں معروف اہلسنت نعت خواں پہلے سے موجود تھا۔
نعت خواں شہباز قمر فریدی خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے لگا تو خاتون نے شور مچایا جس پر نعت خواں نے خاتون کو مارا اور گھسیٹا۔
نعت خواں نے خاتون کے ساتھ جسمانی زیادتی کی، اور خاتون مدد کے لئے دوسرے مالک مکان کو کال کرتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں پر حزب اللہ کی ہیبت طاری، خصوصی رپورٹ
بعدازاں خاتون نے باتھ روم جانے کے بہانے سے اپنے رشتہ دار اور پولیس کو کال کی۔
پولیس اور خاتون کا رشتہ دار موقع پر پہنچے اور خاتون کو بچایا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا، جبکہ اس کے بعد ملزمان کی جانب سے صلح اور درخواست واپس لینے کا دباؤ ڈالا جانے لگا۔
حتکہ پولیس بھی اس دباؤ میں شامل ہوئی اور خاتون کو مختلف حربوں سے ڈرانے دھمکانے لگے۔
حکام اعلیٰ سے اس کیس کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ پورے پاکستان کی عوام کی جانب سے کیا گیا۔