ہم نے اقبالؒ کے افکار و تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

09 نومبر, 2024 18:41

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے موقع پر مفکر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے اپنے افکار عالیہ، انقلابی شاعری اور فلسفہ خودی سے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی فکر کو بدل دیا۔

شاعر مشرق نے معاشرے کی اصلاح اور اپنی شاعری سے افراد کی ذہنی و فکری تربیت کی۔

ہم نے اقبالؒ کے افکار و تعلیمات کو پس پشت ڈال کر پاکستان کو ایک ایسی ڈگر پر ڈال دیا ہے جہاں مقصد پاکستان کھو گیا ہے۔

فکری آزادی اور بنیادی حقوق ناپید ہیں، عدل و انصاف کی فراہمی عوام کے لیے خواب بن چکی ہے، غربت و افلاس کا خاتمہ آج تک نہ ہو سکا۔

کرپشن کی نحوست میں غرق پست افکار و کردار کے حامل لوگ حاکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقبالؒ کی شاعری کو نصاب میں شامل کیا جائے، سیدہ معصومہ نقوی

دور حاضر کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی و فکری شاعری کی ترویج اور اس پر عمل پیرا ہو کر اپنے اندر خودی جیسی اعلی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

جو کہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے، جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادانہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو۔

ظلم و استبداد کے خلاف قیام انکی شاعری کا درس تھا، مظلوم کی داد رسی اور مدد آپ کی انقلابی شاعری کا خاصہ تھا۔

تصورِ خودی در حقیقت قرآن کریم کے تصورِ نیابتِ الہی کی فلسفیانہ اور بلیغانہ تفسیر ہے۔

ایسے رزق پر موت کو بہتر قرار دیا جو انسانی پرواز میں کوتاہی کا باعث ہو۔

ایک ایسی مملکت جہاں کسی تفرقہ بازی، انتہاء پسندی اور عصبیت و لسانیت کی قطعاََ گنجائش موجود نہ ہو۔

6:50 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top