اہم ترین خبریںپاکستان

اقبالؒ کی شاعری کو نصاب میں شامل کیا جائے، سیدہ معصومہ نقوی

ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا

شیعیت نیوز : 9 نومبر حکیم الامت شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے یوم ولادت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال جیسی تاریخ ساز شخصیات صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔

آپ نے مسلمانوں کو بیدار کر کے انہیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا، اور رسالت مآب ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے پر زور دیا اور خود اس کی عملی تصویر بنے۔

علامہ اقبال ؒ نے شاعری کو اپنے افکار و خیالات کے اظہار کا ذریعہ بنایا اور مسلم اُمہ کو قومیت، حب الوطنی، انسانیت، اتحاد اور جدوجہد کا درس دیا۔

علامہ اقبال کی سیاسی بصیرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ، انہوں نے مسلمانوں کے ملی تشخص کے لیے جداگانہ طریق انتخاب پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار محاصرہ پر کے پی حکومت کی نااہلی، عمران خان کا علامہ راجہ ناصر کو پیغام

یہی جدا گانہ انتخاب بعد میں قیام پاکستان کا تصور بنا اور یہی نقطہ اقبال ؒ کی سیاسی فکر کا محور تھا۔

شاعر مشرق کی اُمیدیں نوجوان طبقے کے ساتھ، سب سے زیادہ وابستہ تھیں وہ سمجھتے تھے کہ نوجوان نسل قوم کا مستقبل ہے۔

آج قوم کی حالت دگرگوں نظر آتی ہے، آج کے جوان غفلت کا شکار ہیں، ادب، تہذیب فکر و تدبر شعور و آگہی سے بے بہرہ یہ نئی نسل اپنا اصل مقام بھول چکی ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تعلیمی نظام میں اقبالؒ کی شاعری کو باقاعدہ مضمون کے طور پر نصاب میں شامل کیا جائے۔

ملت کا ہر جوان علامہ اقبالؒ کی تصانیف کا مطالعہ کرے اور انکے پیغام کو عملی زندگی میں نافذ کرے تو یہ نسل نو تعلیم یافتہ، باصلاحیت، مہذب اور روشن دماغ ہوگی اور قوم کا مستقبل تابناک ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button