امن مارچ شیعہ سنی سب کیلئے تھا:2 دن میں 500گاڑیاں ضلع کرم پہنچ گئیں!صدر تحریک حسینی پاراچنار

09 نومبر, 2024 18:39

شیعیت نیوز:12 اکتوبر سے پاراچنار کی پوری آبادی کے محاصرے کے ردعمل میں اور علاقے کو اشیائے ضرورت کی ترسیل کیلئے گذشتہ دن طوری بنگش اقوام نے کامیاب لانگ مارچ کا انعقاد کیا۔

سمیر عباس پہنچ کر مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کے بعد تحریک اور انجمن نے مارچ کو دھرنے میں بدل دی ۔

علامہ سید تجمل الحسینی کا کہنا تھا کہ سرکار پر سے انکا اعتماد مکمل طور پر اٹھ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھئیے: پاراچنار محاصرہ پر کے پی حکومت کی نااہلی، عمران خان کا علامہ راجہ ناصر کو پیغام

جرگہ کی مداخلت اور یقین دہانی کے بعد ہم نے لانگ مارچ کو وقتی طور پر معطل کرکے دھرنے میں بدل دیا۔

مارچ کا پہلا اثر برآمد ہوچکا ہے کہ دو دنوں میں پانچ سو کے قریب گاڑیاں کرم پہنچ چکی ہیں۔

ہم چاہتے ہیں شیعہ سنی سب کیلئے راستے کھولے جائیں ۔ہمارا مارچ سب کیلئے تھا۔

5:18 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top