اہم ترین خبریںمشرق وسطی

فرعونیت کی حد، امریکہ کا قطر پر حماس کو ملک بدر کرنے کے لئے دباؤ

فرعونیت کی حد بڑھ گئی خود کو خدا سمجھنے لگے، امریکی تجاویز مسترد کرنے پر امریکہ کا قطر پر حماس کو ملک بدر کرنے کے لئے دباؤ

شیعیت نیوز : امریکہ نے دوحہ حکام پر حماس کے قائدین کے خلاف کاروائی کے لئے دباؤ لگانا شروع کیا ہے۔

حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے امریکی پیشکش مسترد کرنے کے بعد واشنگٹن نے دوحہ پر حماس کے خلاف کاروائی کے لئے دباؤ بڑھانا شروع کیا ہے۔

امریکی اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکی تجویز مسترد کرنے کے بعد حماس کے رہنماؤں کو امریکی اتحادی کسی ملک میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

امریکہ خود کو خدا سمجھنے لگا ہے، جو کوئی امریکہ سے اختلاف رکھتا ہے اسے غیرقانونی طور پر رستے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے قطر کے اعلی حکام کو آگاہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگی صورتحال،دہشتگردی کی لہر کو ختم کرکے دم لیں گے،وزیر داخلہ

امریکی اہلکار نے مزید کہا کہ قطر نے یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے۔

گذشتہ سال 200 یرغمالیوں کی رہائی میں قطر کا کلیدی کردار تھا۔

امریکہ نے دس دن پہلے قطر حکام کو حماس کے خلاف ایکشن لینے کے بارے میں بتایا ہے۔

امریکہ نے قطر میں حماس کا دفتر بند کرنے کے حوالے سے قطری حکام سے گفتگو کی ہے۔

یہ فرعونیت امریکہ کو فرعون سا ہی نشان عبرت بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button