پاکستان بھر میں علامہ محمد اقبال کا 147واں یومِ ولادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

09 نومبر, 2024 09:53

شیعیت نیوز: پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے اور پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ مزار پر اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔ پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے گارڈ میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔ گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

گارڈز کی تعیناتی کے بعد قومی شاعر کے مزار پر پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینز کی جانب سے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔

یہ بھ پڑھیں: یومِ اقبال پر ایران میں شاعر مشرق کو خراج تحسین، تہران کی شاہراہوں پر علامہ اقبال کے بینرز آویزاں

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے علامہ محمد اقبال کی خدمات اور ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظمؒ نے یہ خواب حقیقت میں بدلا۔ آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبالؒ کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

1:33 شام مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔