اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کی کامیاب کارروائی، صیہونی فوج کا لبنان میں اپنے فوجی کی ہلاکت کا اعتراف

"حزب اللہ نے گائیڈڈ میزائل سے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا، 26 اکتوبر کی جھڑپ میں فوجی ہلاک"

شیعیت نیوز: صیہونی فوج نے لبنان کے محاذ پر اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔ قابض فوج نے تصدیق کی ہے کہ 228ویں بریگیڈ کی 8207ویں بٹالین کا ایک سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ صیہونی سپاہی حزقیہ شبطائی 26 اکتوبر کو حزب اللہ کے مجاہدین کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یمنی عوام کا ڈونالڈ ٹرمپ کو واضح پیغام، تمہارا فوجی اتحاد یمن کو شکست نہیں دے سکتا

قبل ازیں قابض فوج کے ترجمان نے تصدیق کی تھی کہ لبنان میں حالیہ ہفتوں کی لڑائیوں میں پانچ فوجی مارے گئے جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران لبنان کی حزب اللہ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے کفرکلا قصبے کے شمال مغرب میں قابض فوج کے ملٹری لوڈر کے ساتھ پیش قدمی کرنے والے صہیونی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button