ایران میں فلسطین اور لبنان کی مقاومت کے لئے چندہ مہم، بھارتی زائرین کا ایک کلو سونا عطیہ
شیعیت نیوز: ایران کے مختلف شہروں میں فلسطین اور لبنان کی مقاومتی تنظیموں کی مدد کے لئے چندہ مہم عروج پر ہے۔
مشہد مقدس: حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم میں زائرین کی جانب سے چندہ مہم میں بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے زائرین نے اس مہم میں ایک کلو سونا بطور عطیہ پیش کر کے مقاومت کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وعدہ صادق 2 ایران کی طاقت کا صرف ایک نمونہ تھا، جنرل حسین سلامی
حرم مطہر میں جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے دن خصوصی چندہ مہم جاری ہے۔ اس مہم میں مختلف شعبوں کی فعال اور معروف شخصیات عطیہ دہندگان کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود ہیں۔






