جیکب آباد میں ایک کالعدم دہشتگرد گروہ شرانگیزی کر رہا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

07 نومبر, 2024 21:23

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں ایک کالعدم دہشت گرد ٹولے کی جانب سے شیعہ سنی مسلمانوں کے درمیان شرانگیزی اور نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعۃ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ضلع جیکب آباد کے شیعہ اکابرین، علماء، سادات اور قومی تنظیموں کے نمائندگان کے اہم اجلاس کی زیر صدارت کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد میں شیعہ سنی مسلمان صدیوں سے آپس میں اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ رہ رہے ہیں، مگر ایک کالعدم دہشت گرد ٹولے کی جانب سے شرانگیزی اور نفرت کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔

اسی دہشت گرد ٹولے نے 2015 میں شب عاشور جلوس عزاء پر حملہ کرکے 29 بے گناہ انسانوں کو شہید، جبکہ 59 معصوم شہریوں کو زخمی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نئے امریکی صدر منتخب، ایران نے اپنا واضح موقف دے دیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان علی شاہ بخاری نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں کلعدم دہشت گرد ٹولے کو نفرت انگیزی کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، جس کی وجہ سے ضلع کا امن خطرے میں ہے۔

زوار وزیر علی مشہدی نے کہا کہ جیکب آباد کے پرامن ماحول کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے۔

نذیر حسین جعفری نے کہا کہ چار دسمبر کو کالعدم ٹولے نے شرانگیزی پر مبنی اجتماع کا اعلان کرکے ضلع کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔

چار دسمبر کو ملت جعفریہ جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں دہشتگردی کے خلاف تاریخی اجتماع کرے گی۔

4:33 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top