اہم ترین خبریںپاکستان

پاراچنار میں بڑھتی شیعہ نسل کشی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے امن مارچ کی حمایت

چئیرمین مجلس وحدت المسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پاراچنار امن مارچ کی حمایت کا اعلان، حکومت دہشتگردوں کو لگام ڈالے

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاراچنار امن مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور سیکورٹی اور امن و امان کے ذمہ داروں کی نااہلی اور اپنی ذمہ داریوں سے فرار کے سبب پاراچنار اور ضلع کرم کے عوام گزشتہ چند ہفتوں سے محصور ہیں۔

پاراچنار کے لوگ بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ضروریات زندگی کو ترس رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔

مٹھی بھر دہشتگردوں نے وہاں کے اہل تسنن اور اہل تشیع مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم سب مل کر اس ظلم کو ناکام بنائیں گے اور اپنی سرزمین کا دفاع کریں گے، عنایت علی طوری

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں عوامی مسائل سے کوئی سروکار ہے اور نہ ہی امن و عامہ کے ضامن سیکورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو لگام دینے میں مخلص ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ آج ضلع کرم کے باشعور اور غیرت مند قوم نے اس جبر کے خلاف پرامن لانگ مارچ شروع کیا ہے۔

ہم اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، پاکستانی قوم ضلع کرم کے اپنے شیعہ، سنی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

حکومت، ارباب اختیار اور سیکورٹی ادارے ہوش کے ناخن لیں اور کسی بھی حادثے کے ذمہ دار کے پی کے، کے وزیراعلیٰ اور امن و امان قائم کرنے والے ادارے ہونگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button