میں اس دورے کی نسبت زیادہ اچھی امید کے ساتھ واپس آؤں گا، ایرانی وزیر خارجہ
شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے دورے کے اختتام پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اسلام آباد کے دورے کے دوران میزبان ملک کے اعلی حکام کے ساتھ مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستانی اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔
خوش قسمتی سے خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے ایران اور پاکستان کے موقف بہت مربوط اور ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
پاکستانی حکومت، میڈیا اور عوام نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی کاروائی کی بھرپور مذمت کی ہے۔
فلسطین اور لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کو روکنے کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : تاریخی لمحہ!ملت تشیع پاکستان کے قائدین شیر و شکر ہوگئے ۔تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل
ہم او آئی سی کے سربراہی اجلاس میں اس حوالے سے مزید اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
افغانستان سرحدوں پر موجود دہشت گرد نیٹ ورک سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔
صہیونیوں کے شرارت آمیز اقدامات کے ساتھ ایرانی سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں بدقسمتی سے ہماری پولیس فورس کے 10 جوان شہید ہوئے۔
ہمارے پاکستانی دوست بھی یہی عقیدہ رکھتے ہیں لہذا ہم نے ان دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرنے اور اس حوالے سے مزید ہم آہنگی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراقچی نے اپنے دورے کے بارے میں کہا کہ مجموعی طور پر یہ ایک بہت اچھا دورہ تھا اور میں اس سفر سے پہلے کی نسبت بہت زیادہ امید کے ساتھ واپس آؤں گا۔
دونوں ممالک کے درمیان سماجی، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں ان شاء اللہ مزید رابطے بڑھیں گے۔







