ڈی آئی خان، لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کا ایف سی کی گاڑی پر حملہ، حملے میں 2 اہلکار شہید، 4 زخمی

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 2 اہلکارشہید،4زخمی ہو گئے۔
شہید سپاہی شیر الرحمان اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشت گردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
شہید سپاہی شیر الرحمن کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا۔
زخمیوں میں حوالدار امتیاز، سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوام الناس کی زندگی دشوار کر دی ہے، علامہ علی حسنین
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
ایف سی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے کے لیے پُرعزم ہے۔
ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔
ملک میں تکفیری دہشتگردی کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگرد نشانے پر ہیں۔