حکومت کی ناکام پالیسیوں نے عوام الناس کی زندگی دشوار کر دی ہے، علامہ علی حسنین

05 نومبر, 2024 18:23

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان نے مطالبہ کیا ہے کہ واسا ملازمین سے مذاکرات کرکے انہیں ان کے آئینی حقوق دلوائے جائے۔

موجودہ مہنگائی میں عوامی حلقوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔

حکومت عوام الناس بلخصوص غریب طبقے کو نظرانداز کرکے اشرافیہ کی خوشنودی میں مصروف ہے۔

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدرعلامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ ملک میں حکومت کی ناکام پالیسیوں کی مہربانی سے ہونے والی مہنگائی نے عوام الناس کی زندگی دشوار کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

ایسے میں واسا ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہے۔

جس سے ان کے گھر کا گزارہ بھی مشکل سے ہو رہا ہے۔

حکومت ان کی تنخواہوں میں طے شدہ اضافہ کرکے ان کی دشواریاں کم کرے۔

واسا کے ملازمین نے مجبور ہو کر احتجاج احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔

حکومت کسی بھی قسم کے غلط رویہ کے بجائے اصولی طریقے سے اس معاملے کو حل کرے اور واسا ملازمین کی تنخواہیں بڑھائے۔

1:30 صبح مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔