علامہ ساجد نقوی اور علامہ راجہ ناصر کی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سربراہ شیعہ علماء کونسل علامہ ساجد نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، دیگر جماعتوں کے قائدین میں شریک

شیعیت نیوز : وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران عباس عراقچی دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد میں موجود۔
وزیر خارجہ ایران کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات اور اہم معاملات پر گفتگو۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وزیر خارجہ ایران کی تمام مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات۔
جماعت اسلامی پاکستان، شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت المسلمین، امت واحدہ پاکستان اور دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک۔
اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی سربراہ شیعہ علماء کونسل، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ ایم ڈبلیو ایم اور علامہ امین شہیدی سربراہ امت واحدہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے نظر آئے۔
تحریک بیداری امت کے سربراہ علامہ جواد نقوی بھی شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
نائب امیر جماعت اسلامی، لیاقت بلوچ اور سابق امیر مولانا سراج الحق بھی اس ملاقات میں شریک۔
ایران کے اسرائیل پر حملے کو تمام مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے سراہا۔
ایران کے مسئلہ فلسطین پر واضح مؤکف پر ایران کی قیادت کو سلام پیش کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بھی تمام قائدین کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔