وزیراعظم شہباز شریف کا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
شیعیت نیوز : وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔
شہباز شریف نے 26 اکتوبر 2024ء کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے رہبر معظم آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاک ایران برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی بلاتفریق مار رہے ہیں تو ہم شیعہ سنی میں فرق کیوں رکھیں؟ مولانا فضل الرحمان
دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے خطے کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے اصولی مؤقف پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے وزیراعظم کو خطے کی صورتحال پر ایران کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا اور غزہ میں اسرائیل کی جاری نسل کشی کی مہم کی مذمت کی۔







