نصاب تعلیم میں فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد قبول نہیں، علامہ مقصود ڈومکی

05 نومبر, 2024 17:21

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔

بحیثیت شیعہ ہم وطن عزیز پاکستان میں شیعہ حقوق کے محافظ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب کے دو روزہ دورے کے موقع پر ضلع خوشاب میں ایم ڈبلیو ایم کے یونٹ کرڑ کی تنظیم نو کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلع خوشاب پہنچنے پر صوبائی رہنماء ایم ڈبلیو ایم پنجاب مولانا ظہیر الحسن کربلائی کے ہمراہ کرڑ میں غلام عباس نمبردار کی عیادت کی۔

وہ ایم ڈبلیو ایم یونٹ کرڑ کی تنظیم نو اجلاس میں بھی شریک ہوئے اور نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی نے ملت جعفریہ پاکستان کی تین حیثیتوں کی طرف متوجہ کرتے ہوئے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 نومبر کو نشترپارک میں شہداء مقاومت کی یاد میں تاریخی اجتماع ہوگا، ایم ڈبلیو ایم

بحیثیت شیعہ ہم وطن عزیز پاکستان میں شیعہ حقوق کے محافظ ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔

نصاب تعلیم میں متنازعہ اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد قبول نہیں۔

مجلس وحدت مسلمین ملک میں 1975 کے متفقہ نصاب تعلیم کی طرز پر اسلامیات کے نفاذ کا مطالبہ کرتی ہے۔

جس پر تمام مسالک اور مکاتب فکر کے علماء کرام کا اجماع ہے۔

اس موقع پر اتفاق رائے سے مولانا ظفر عباس صدر، نذر حسین نائب صدر، محمد جواد جنرل سیکریٹری، وجیہ الحسن فنانس سیکرٹری، اور اکرام حیدر سیکرٹری میڈیا منتخب ہوئے۔

3:40 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔