ناروے میں مظلوم فلسطینی عوام اور صحافیوں کے حق میں بڑی ریلی

05 نومبر, 2024 16:51

شیعیت نیوز: فلسطین کے حامیوں نے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر اسرائیلی مظالم کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی عوام اور صحافیوں کی یاد میں ایک بڑی ریلی نکالی۔

اس ریلی میں فلسطین کے حامیوں نے ایک تابوت اٹھا رکھا تھا جسے فلسطینی پرچم سے ڈھانپا گیا تھا، جو صیہونی حکومت کے ایک سال سے زیادہ کے مظالم میں جاں بحق ہونے والے دسیوں ہزار افراد کی یاد میں ایک علامتی تشییع جنازہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں پر راکٹ اور ڈرون حملے

اس مظاہرے میں لوگوں نے غزہ اور لبنان میں اس حکومت کے مظالم کی مذمت کی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا۔

ریلی میں فلسطین کے حامیوں نے مقتول صحافیوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جبکہ باقی شرکاء نے فلسطین کے جھنڈے لہرا رکھے تھے۔

1:06 شام مارچ 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔