لشکر جھنگوی کے ہاتھوں شہید ہونے والے وہاب علی کی المناک کہانی، پاراچنار کا دل دہلا دینے والا واقعہ
شیعیت نیوز: پاراچنار کے معصوم مسافر، شہید وہاب علی، جن کا جرم صرف شیعہ ہونا تھا۔ وہاب علی بیس دنوں سے پشاور کے ایک ہوٹل میں رہائش پذیر تھے اور یہیں سے پاراچنار جانے کا انتظار کر رہے تھے۔ ان کی شہادت سے پہلے کی گئی ایک ویڈیو دل دہلا دیتی ہے، جس میں وہ کہہ رہے ہیں:
"نہ میں مجرم ہوں، نہ میں نے کسی کا قتل کیا ہے، نہ ہی میں ریاست کو مطلوب ہوں۔ میں ایک محب وطن شہری ہوں، ایک مسافر ہوں جو آٹھ سال بعد اپنے گھر آیا ہوں۔ پھر بھی ہمارے راستے بند ہیں جبکہ گورنمنٹ اور سیاسی نمائندے انہی راستوں سے آتے جاتے ہیں، صرف ہم غریب عوام کے لیے یہ راستہ بند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں لشکر جھنگوی کے دہشت گرد حملے میں دو افراد شہید، متعدد زخمی
یہ باتیں ایک پرسکون دل کو بھی رلا دیتی ہیں۔ بدقسمتی سے، آج لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے راستے میں شہید وہاب علی کو نشانہ بنایا اور ان کی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔
وجہ؟ صرف شیعہ ہونا!
یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ فرقہ واریت کی آگ میں جلنے والے معصوم لوگوں کی زندگیاں برباد ہو رہی ہیں۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ظلم کے خلاف سخت کارروائی کرے اور ایسے واقعات کا سد باب کیا جائے تاکہ مزید بے گناہ جانیں محفوظ رہ سکیں۔







