پاراچنار میں لشکر جھنگوی کے دہشت گرد حملے میں دو افراد شہید، متعدد زخمی

05 نومبر, 2024 16:15

شیعیت نیوز: پاراچنار میں آج ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں لشکر جھنگوی کے دہشت گرد گروہوں بشمول عمری گروپ اور ایس ایس پی نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس افسوسناک حملے میں دو مومنین شہید ہوگئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے ایم ڈبلیوایم کے تمام پارلیمانی لیڈرزکو سند استقامت پیش

عینی شاہدین کے مطابق، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے مگر حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس واقعے پر پاکستان کے علمائے کرام اور مختلف تنظیموں کی جانب سے اب تک خاموشی برقرار رکھی گئی ہے۔

پاراچنار کے مظلومین نے انصاف اور اس دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

11:24 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔