علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے نومنتخب مرکزی صدر آئی ایس او کی وحدت ہاوس میں ملاقات،پرتپاک استقبال

04 نومبر, 2024 19:47

 شییعت نیوز: بردار سید فخر عباس نقوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سینیٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد تشریف لائے۔

ان کی دفتر آمد پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی، مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ مقصود ڈومکی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سلیم عباس صدیقی، اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم ودیگر رہنماؤں اور آفس اسٹاف نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھئے: علامہ راجہ ناصر کی آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر فخر نقوی کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

بعد ازاں مرکزی صدر آئی ایس او فخر عباس نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے ملاقات کی ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے انہیں الہیٰ جماعت آئی ایس او کی مرکزی مسئولیت کے حصول پر مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی انہیں ایک اعزازی سوینیئربھی پیش کیا۔

11:24 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔