علامہ راجہ ناصر کی آئی ایس او کے نومنتخب مرکزی صدر فخر نقوی کو مبارکباد،نیک خواہشات کا اظہار

21 اکتوبر, 2024 18:08

شیعیت نیوز:  سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے سید فخر عباس نقوی کو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی صدر منتخب ہونے پر امامیہ جوانوں بالخصوص سید فخر عباس نقوی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم قائدین نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ سید فخر عباس نقوی بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں رہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سفیر لبنان سے ملاقات

اور اس الٰہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں کریں گے

اور ظہور امام زمانہ (عج) کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

6:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top