اسرائیل پر ایران کے طاقتور حملے کی تیاری مکمل، اہم ممالک کو آگاہ کردیا
شیعیت نیوز : تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں۔
یہ پیغام ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کسی بھی جوابی اقدام کی صورت میں وہ اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے۔
ایران نے اس حوالے سے عرب حکام کو اپنے منصوبوں کی بریفنگ دی ہے، لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ایرانی دھمکیاں حقیقی ہیں یا یہ محض سخت موقف اپنایا گیا ہے۔
ایران نے عرب سفارت کاروں کو بتایا کہ بھرپور جوابی کارروائی کے لیے ایرانی فوج بھی نیم فوجی دستوں کے ساتھ شامل ہوگی۔
ایران نے نجی طور پر ایک مضبوط اور پیچیدہ ردعمل کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فوج نے اپنے لوگوں کی جانیں کھوئی ہیں، اس لیے انہیں جواب دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بے گناہ فلسطینی امن کے لئے مسلسل کوششوں کا تقاضہ کرتے ہیں، آرمی چیف
دوسری جانب، مغربی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فیصلہ ساز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ انہیں اسرائیل کو کس طرح اور کیا جواب دینا چاہیے۔
وہ یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ حملہ براہ راست ہونا چاہیے یا ایران سے باہر کے پراکسیوں کے ذریعے اسرائیل پر حملہ کیا جائے۔
ان کے مطابق ایران عراق کی سرزمین کو اسرائیل کے خلاف آپریشن کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔
جہاں سے ممکنہ طور پر اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
یہ حملہ مزید جارحانہ انداز میں کیا جا سکتا ہے۔
رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ہفتے کے روز تہران میں ایک خطاب کے دوران کہا تھا کہ ایران اسرائیلی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔







