فلسطینی مدد کے منتظر، سعودی بادشاہ دیوالی کے جشن منانے میں مصروف
شیعیت نیوز : امسال سعودی عرب میں بھی دیوالی کا جشن منایا گیا ہے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر زیر گردش ہیں۔
سعودی عرب میں بھی دیوالی کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان جگمگا اٹھا۔
ویڈیو میں مرد اور برقعہ پوش خواتین کو اس نمائش کا نظارہ کرتے دکھایا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب فلسطین کے مظلومین، معصوم بچے اور خواتین سعودی عرب کی جانب سے مدد کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب، سرحدی علاقے میں پہنچنے سے پہلے ڈرون دھماکہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سعودی عرب میں دیوالی کا جش‘، عرب دنیا تاریکی سے نکل کر روشنی کو گلے لگا رہی ہے۔
یہ کیسی روشنی ہے جو اپنے مسلمان بھائیوں کو تاریکی میں دھکیل رہی ہے۔
عالم اسلام کے لئے سعودی عرب کے عیاش بادشاہ باعث شرمندگی ہیں۔







