نیتن یاہو اپنے انجام کے قریب، سرحدی علاقے میں پہنچنے سے پہلے ڈرون دھماکہ
RAMAT GAN, ISRAEL - JUNE 8: Israeli Prime Minister Benjamin Netanyahu speaks during a press conference at the Sheba Tel-HaShomer Medical Centre on June 8, 2024 in Ramat Gan, Israel. Earlier today, the country's military announced the rescue of four hostages kidnapped by Palestinian militants on Oct. 7 - Noa Argamani, Almog Meir Jan, Andrey Kozlov and Shlomi Ziv - and since held in Gaza. Around 120 other Israeli hostages are said to remain in Gaza, but it's unclear how many are alive. (Photo by Jack Guez -Pool/Getty Images)
شیعیت نیوز : لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا میں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی آمد سے صرف 20 منٹ قبل ایک ڈرون پھٹ گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللّٰہ نے ڈرون حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں نیتن یاہو نے اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کے لیے میٹولا کا دورہ ملتوی کر دیا۔
مزاحمت کے جوانوں کی بہادری کے باعث اسرائیلی فوج کو زمینی جنگ میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنانے کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی کا بڑا قدم، 26 ویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صورتحال کافی کشیدہ ہے۔
اس کے علاوہ، جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں دو میڈیکل ورکرز سمیت متعدد شہری شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 35 سے زائد فلسطینیوں کی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
خاص طور پر کمال عدوان اسپتال کے چلڈرن وارڈ پر ٹینکوں نے گولہ باری کی، جس نے اس علاقے میں انسانی بحران کو مزید بڑھا دیا ہے۔







