اہم ترین خبریںپاکستان

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی 2 روزہ دورے پر تھوڑی دیر میں پاکستان پہنچیں گے

پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِحال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کرینگے، یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نوشکی میں لشکر جھنگوی کا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

خیال رہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ایرانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button