اہم ترین خبریںپاکستان

نوشکی میں لشکر جھنگوی کا دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک

ڈی سی نوشکی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا، باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے

شیعیت نیوز : بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز اور مبینہ حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سومرو نے میڈیا کو بتایا کہ نوشکی میں قادر آباد چوک کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر لشکر جھنگوی کے مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کی۔

جس پر فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کو فلسطینی شیرخوار بچوں نے شکست دی ہے، سربراہ پاسداران انقلاب

تمام سیکیورٹی اہلکار حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

ڈی سی نوشکی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو پسپا کیا۔

جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس واقعہ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button