حزب اللہ کے حملوں میں شدت، دو لاکھ سے زائد صہیونی سرحدی علاقوں سے ہجرت کرنے پر مجبور
شیعیت نیوز: مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کے نام ایک اور دھمکی آمیز پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں مقبوضہ علاقوں پر قابض فورسز اور صہیونیوں کے خلاف مزید حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی وزیر خارجہ اسی ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اس پیغام کے بعد حزب اللہ نے اپنے حملوں میں مزید شدت پیدا کی ہے۔ عبرانی میڈیا کے مطابق الجلیل اور دیگر شہروں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے بعد سرحدی علاقوں سے دو لاکھ سے زائد صہیونی دوسرے علاقوں کی طرف ہجرت کر چکے ہیں۔







