اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، پنجاب میں 12 تکفیری دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز : محکمہ انسدادِ دہشت گردی سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 140 آپریشن کیے گئے۔

جن میں سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان، فیصل آباد، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران جن 12 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ان میں ندیم، جابر، آصف، شمس، اعجاز، حسن، شاہد اور فاروق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارا دفاعی نظام اسرائیل کی توقعات سے بڑھ کر تھا، سربراہ ایرانی تزویراتی کونسل

دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

19 اکتوبر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے سپاہ صحابہ کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں سمیت 7 کو گرفتار کر لیا تھا۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن آپریشن کیے گئے اور 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے کارروائی لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی۔

صوبائی دارالحکومت اور بھکر سے سپاہ صحابہ کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button