ہمارا دفاعی نظام اسرائیل کی توقعات سے بڑھ کر تھا، سربراہ ایرانی تزویراتی کونسل
سربراہ ایرانی تزویراتی کونسل ڈاکٹر سید کمال خزاری کا کہنا تھا کہ صیہونی سمجھے تھے کہ رہنماؤں کو شہید کرکے تحریک کو روک لیں گے

شیعیت نیوز : ایران کی بیرونی روابط کی تزویراتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی کا کہنا ہے کہ کہ لبنان میں صہیونیوں کے اندازے غلط تھے۔
وہ سمجھتے تھے کہ غزہ اور لبنان پر حملہ کرکے حماس اور حزب اللہ کو نابود کر سکیں گے۔
حماس اور حزب اللہ کے راہنماؤں کو شہید کریں گے تو یہ عوامی تحریکیں بجھ کر رہیں گی۔
یہ ان کے غلط اندازے تھے، صہیونیوں کے اندر بھی کئی لوگ ان غلط اندازوں کا اعتراف کرتے ہیں کیونکہ مقاومت اور حریت پسندی کی فکر کو فوجی کاروائیوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
ایران کے فضائی دفاعی نظام نے زیادہ تر صہیونی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔
صہیونیوں نے ہمارے 200 میزائلوں سے ہونے والے حملے کے جواب میں ہم پر حملہ کیا، جو ایک غیر متناسب جواب تھا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کی صیہونی مراکز پر میزائل حملے اور لبنان کے دفاع کا عزم
کیونکہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے بیشتر میزائلوں کا راستہ روک لیا۔
جس کی وجہ سے اسرائیل کے اندر بھی اس حملے پر بڑی تنقیدیں ہوئیں، کیونکہ ان کی توقعات اس سے کہیں بڑھ کر تھیں۔
چنانچہ ان کا جواب ہمارے حملے کے برابر نہیں تھا۔
اس میں شک نہیں ہے کہ مقاومت اور حریت پسندی کی فکر فوجی کاروائیوں سے ختم نہيں ہؤا کرتی۔
صہیونیوں کا حساب کتاب غلط تھا اور ان کے اندازے ابتدا ہی سے غلط ہیں۔